ماسکو دہشتگرد حملہ، امریکا نے ممکنہ دہشتگردی سے پہلے ہی خبردار کردیا تھا: جان کربی
ماسکو کے نواحی علاقے کراکس پر دہشتگرد حملے سے متعلق وائٹ ہاؤس کے مشیرقومی سلامتی جان کربی نے کہا ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں یوکرین ملوث نہیں ہے۔
جان کربی نے واضح کیا کہ ماسکو میں امریکی سفارتخانے نے 8 مارچ کو امریکی شہریوں کو ممکنہ دہشتگردی سے خبردار کرتے ہوئے مجمعے میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایات بھی جاری کی تھیں۔
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے دہشتگردی میں یوکرین کے ملوث نہ ہونے سے متعلق امریکی ردعمل پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے حملے کے دوران ہی آخر کس بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کرلیا کہ دہشتگرد حملے میں کوئی دوسرا ملوث ہے؟
انہوں نے کہا کہ امریکی عہدیدار کی دعویٰ کے مطابق اگر دہشتگردی کا کوئی خدشہ تھا تو شواہد دیے جائیں۔