سائفربیانیہ ملکی مفادات کو داؤپرلگانے کی بدترین مثال کےطورپریاد رکھا جائیگا: شیری رحمان
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ سائفربیانیہ ملکی مفادات کو داؤپرلگانے کی بدترین مثال کےطورپریاد رکھا جائے گا۔
ایک بیان میں پی پی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ باضابطہ طے ہوچکا کہ سائفرکو بنیاد بنا کرپی ٹی آئی نے سیاسی مقاصد کا تحفظ کیا جب کہ آڈیولیک میں عمران خان اور ساتھی سائفرپرسیاست کی پلاننگ کرتےسنائی دیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس کی خارجہ اُمورکمیٹی میں ڈونلڈ لو نے سائفربیانیے کوجھوٹ قرار دے کرمسترد کردیا ہے، سائفربیانیہ ملکی مفادات کو داؤپرلگانے کی بدترین مثال کےطورپریاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے گزشتہ روز امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈ لو نے امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں بیان دیا تھا کہ سائفر کے ذریعے امریکی سازش کا عمران خان کا الزام سراسر جھوٹ ہے۔