جنرل باجوہ اور فیض حمید کو قومی اسمبلی میں طلب نہیں کیا جاسکتا: وزیر قانون
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور فیض حمیدکی قومی اسمبلی طلبی سے متعلق خبروں پر بات کی ہے۔
ایک نیوز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جنرل باجوہ اور فیض حمید کو قومی اسمبلی میں طلب نہیں کیا جاسکتا کیونکہ منتخب نمائندوں یا کابینہ کے اراکین کے علاوہ کوئی شخص قومی اسمبلی کے فلور پر نہیں آسکتا مگر انہیں قائمہ کمیٹیوں میں طلب کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل ساری جماعتوں کی مشاورت سے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی ہوگی۔
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا تھا کہ جنرل باجوہ اورجنرل فیض باہم مل کر ہم سے قانون سازی کرواتے رہے اور اس کیلئے ہمیں آئی ایس آئی کے میس میں جانا پڑتا تھا۔