صدر زرداری کی گڑھی خدا بخش میں بے نظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کی قبروں پر حاضری
صدر آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش میں سابق وزیر اعظم اور اہلیہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کی قبروں پر حاضری دی۔
صدر مملکت نے بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
بعد ازاں آصف زرداری نواب شاہ پہنچے ، جہاں بالوجا قبا میں اپنے والدین کی قبروں پر جا کر فاتحہ خوانی بھی کی۔