برطانیہ: غیر ملکیوں کیلئے ملکی اخبارات کی ملکیت حاصل کرنے پر پابندی کا منصوبہ تیار
برطانیہ میں غیر ملکیوں کے لیے ملکی اخبارات کی ملکیت حاصل کرنے پر پابندی کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس منصوبے کے تحت ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات کی حکومت ٹیلی گراف کی ملکیت حاصل نہیں کر سکے گی۔
برطانیہ کے وزیر ثقافت لارڈ پارکینسن نے تصدیق کی ہے کہ مجوزہ بل کے تحت بیرون ملک برطانیہ کے اخبارات کی ملکیت ان پر اثر انداز ہونے یا کنٹرول رکھنے کے قابل نہیں رہ سکیں گے۔
انڈی پینڈنٹ اخبار جیسے برطانیہ کے کئی ذرائع ابلاغ کی جزوی ملکیت غیر ملکی اداروں کے پاس ہے، نئی پابندی کا اطلاق ان اخباروں پر نہیں ہو گا۔