ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب، آرمی چیف بھی شریک ہوں گے
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران کابینہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
اجلاس میں ایس آئی ایف سی سے متعلق ارکان کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔