وزیراعظم نے شزہ فاطمہ کو وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپ دیا
اسلام آباد: وزیر مملکت کے طور پر حلف اٹھانے والی شزہ فاطمہ کو قلمدان سونپ دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شزا فاطمہ کو وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا ہے۔
وزیراعظم کے سیکرٹری اسد رحمان گیلانی کی جانب سے شزہ فاطمہ کو وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔