عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں پرپابندی کا فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب نے کیا ہے جس کا اطلاق 2 ہفتوں کے لیے ہوگا۔
جیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا دن عمران خان سے ملاقاتوں کیلئے مختص کر رکھا تھا۔
دوسری جانب پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر بھی پابندی لگادی ہے، پولیس نے اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیرئیر لگادیے۔
پولیس کی جانب سے میڈیا کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ میڈیا کو آج کوریج کی اجازت نہیں، میڈیا ٹیمیں جیل سے 2 کلومیٹر دور چلی جائیں۔