پشاور زلمی نے کراچی کو 2 رنز سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 29  ویں میچ میں پشاور زلمی نےکراچی کنگز  کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پشاور زلمی کے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 145 رنز بنا سکی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں  پشاور زلمی نےکراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کی اننگز

پشاور زلمی  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ  20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر147 رنز بنائے۔

کپتان بابر اعظم 51 اور رومین پاؤل 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ صائم ایوب نے 19، محمد حارث نے 13، حسیب اللہ نے ایک اور کیڈمور نے 9 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عرفات منہاس، زاہد محمود اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کی اننگز

148 رنز کے  ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز 145 رنز بناسکی، پشاور زلمی نے کراچی  کو 2 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کی جانب سے ٹم سائفرٹ 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عرفان خان 39 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ شعیب ملک 22 اور جیمز ونس نے 21 رنز بنائے۔

پشاورزلمی کے نوین الحق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لیوک ووڈ ،عامر جمال اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *