نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں کلین سوئپ، آسٹریلیا ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر آگیا
کرائسٹ چرچ: دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹ سے شکست دیکر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 279 رنز کا ہدف 7 وکٹ پر حاصل کر لیا، ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی 5 وکٹیں 80 رنز پر گر چکی تھیں۔
تاہم الیکس کیری نے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو فتح دلائی جبکہ مچل مارش نے بھی 80 رنز بنائے، کپتان پیٹ کمنز 32 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز آسٹریلیا نے دو صفر سے جیت لی۔