رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

ملک میں رمضان المبارک سن 1445ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبد الخبیر آزاد نے کل 11 مارچ بروز پیر کو اجلاس طلب کیا ہے۔

اس کے علاوہ مولانا محمد عبدالخبیر نے پاکستانی عوام سے بھی چاند دیکھنےکی اپیل کی ہے۔

اس موقع پر مولاناعبدالخبیرآزاد نے کہا کہ خواہش ہے ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان المبارک کے بابرکت ماہ کا آغاز ہو۔

دوسری جانب امریکا اورکینیڈا میں کل سے رمضان المبارک کا آغاز ہو جائے گا۔

امریکا اورکینیڈا میں طے شدہ مسلم کیلنڈرپر چلنے والے سینٹرز  پیر 11 مارچ کو پہلاروزہ رکھیں گے۔

امریکا کینیڈا میں چاند دیکھ کر آغاز رمضان والی مساجد اور تنظیمیں آج رویت ہلال اجلاس کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *