اسرائیل کا مغربی کنارے میں مزید 3 ہزار گھر بنانے کا اعلان
اسرائیل نے مغربی کنارے میں مزید 3 ہزار گھر بنانے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے نئے متنازع منصوبے کا اعلان کیا ہے تاہم آبادکاری سے متعلق متنازع اسرائیلی منصوبے پر امریکا نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
واضح رہےکہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 29 ہزار 550 تک جا پہنچی ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں شہید ہونے والوں میں 90 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے غزہ میں انسانی اور صحت کی صورتحال تباہ ہونے سے غزہ ڈیتھ زون بن گیا ہے۔