اس بار اتحادی جماعتیں کم ہیں اس لیے اتحاد بہتر چلے گا: ترجمان پی پی
پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے نئی اتحادی حکومت کا اتحاد بہتر چلنے کی امید ظاہر کی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ماضی میں ہمارا آپسی اشتراک بھی اتنا اچھا نہیں تھا لیکن یہ اتحاد بہتر چلے گا کیونکہ اتحادی جماعتیں کم ہیں، اس بار ہم نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر باقاعدہ چیزیں طے کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی بات تمام بڑی جماعتیں سنتی ہیں اور وہ سب کو ایک پیج پر لاسکتے ہیں۔
پی پی رہنما کاکہنا تھا کہ ہم مسلم لیگ (ن) کی حمایت کریں گے تاکہ ملک کو بحران سے نکال سکیں، پیپلز پارٹی پی آئی اے کی نجکاری کی حمایت نہیں کرےگی۔