بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہےکہ تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں اسی لیے کسی بھی عام قیدی کی طرح سزا اڈیالہ جیل میں کاٹنا چاہتی ہوں، دوسرے سیاسی ورکرز جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہیں، بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے۔

بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ 31 جنوری کو صبح 10 سے رات 9 بجے تک اڈیالہ جیل میں انتظارکرانےکے بعد سب جیل منتقل کیاگیا، پوچھنے پر مجھے بتایا گیا کہ بنی گالہ رہائش کو سب جیل قرار دیاگیا ہے۔

بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ  چیف کمشنر آفس اسلام آبادکا 31 جنوری کا نوٹیفیکشن اور بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا انتطامیہ کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قراردیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *