انکا حکومت چلانے کا انداز ہی غلط ہے، عوام کیساتھ ماضی کی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے: زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کا حکومت چلانے کا انداز ہی غلط ہے، عوام کے ساتھ ماضی میں کی گئی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔

تلہ گنگ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں آصف زرداری کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی غریبوں کے دل کی آواز  کو محسوس کرتی ہے، اپنے دورمیں لوگوں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا حکومت چلانے کا انداز ہی غلط ہے جن لوگوں نے آپ لوگوں کے ساتھ زیادتیاں کی ہیں ان زیادتیوں کوختم کریں گے، آج چارمرتبہ تنخواہیں بڑھائی جائیں توبھی مہنگائی زیادہ ہے، ماضی کے مقابلے میں آج غربت دگنی ہوگئی ہے، لوگوں کوپاکستان میں کمانے کے مواقع فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ عوامی مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے، پیپلزپارٹی غریب کا درد رکھنے والی جماعت ہے، غریبوں کی فلاح و بہبود پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھاکہ یہاں انفراسٹراکچربہترکرنے کی ضرورت ہے، عوامی مسائل حل کریں گے، آپ نے جو مجھے پیار دکھایا اسے کبھی نہیں بھولوں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *