پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے تاجر دوست موبائل ایپ کی منظوری

اسلام آباد: ملک کے کروڑوں پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے تاجر دوست موبائل ایپ کی منظوری دے دی گئی۔

پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے منظور کی جانے والی تاجر دوست ایپ ماہانہ ٹیکس کی ادائیگی کا خود بخود حساب لگائے گی، یہ ایپ ریکارڈ رکھے گی اور دکاندار کو ادائیگی کرنے میں سہولت فراہم کرے گی۔

ایپ کے ذریعے دکان کے سالانہ کرائے کا 10 فیصد تک ٹیکس لگے گا جب کہ اسکیم کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔

دوسری جانب   آن لائن ری ٹیلرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے پر غور کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *