سیاستدانوں نے اس الیکشن کو سنجیدگی سے نہیں لیا: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں نے اس الیکشن کو سنجیدگی سے نہیں لیا الیکشن کے دوران سیاسی ماحول بھی  پہلے جیسا نہیں۔

 چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور  ن لیگ سے کہہ  رہا ہوں کہ ہمیں رولز  آف گیم طے کرنے چاہئیں، الیکٹورل  اور  جمہوری اصلاحات ضروری ہیں، سیاستدانوں نے اس الیکشن کو سنجیدگی سے نہیں لیا،الیکشن کے دوران سیاسی ماحول پہلے جیسا نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کے مطابق اگر میاں صاحب پاکستان واپس آکرصوبوں کا دورہ کرتے تویہ پیغام جاتا کہ ان کے ساتھ لوگ موجود ہیں،پتا نہیں یہ فیصلہ کیوں کیا گیا کہ میاں صاحب کو بند رکھا گیا، یہ غلط تصور دیا گیا کہ سیاستدان کو صرف لڑنا چاہیے ساتھ مل کر کام نہیں کرنا چاہیے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی غیر جمہوری قوتوں کے ذریعےحکومت میں لائے گئے، بانی پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی،نوجوانوں کو ایک دوسرے کے خلاف سخت راستہ اپنانے کی تربیت دی جب کہ ن لیگ کا مقصد بھی صرف میاں صاحب کو چوتھی مرتبہ اقتدار میں لانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *