امریکی عدالت کا ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ دینے کا حکم

عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔

نیویارک کی جیوری نے ہتک عزت کے مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو لکھاری جین کیرول کو 83 ملین ڈالر دینا ہوں گے، جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے سرعام جھوٹا کہا اور ان کی توہین کی تھی۔

جین کیرول نے الزام عائد کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 1990 کی دہائی میں ان پر جنسی حملہ کیا تھا، جیوری نے یہ فیصلہ تین گھنٹے سے بھی کم غور  و خوض کے بعد سنایا۔

سابق صدر نے ہتک عزت سے متعلق جیوری کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے جرمانے کے خلاف اپیل کرنے کااعلان کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی ریپبلکن پارٹی کے سرفہرست صدارتی امیدوار ہیں، وہ آئیوا اور نیوہیمپشائر میں پارٹی نامزدگی جیت چکے ہیں اور اب انہوں نے جنوبی کیرولائنا پر نگاہیں مرکوز کر رکھی ہیں، جہاں ریپبلکن پارٹی کی رہنما نکی ہیلی سے ان کا مقابلہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *