ہاکی ٹیم کی عالمی رینکنگ جاری، قومی ٹیم کا ایک درجے ترقی کے بعد 15 واں نمبر
پاکستان ہاکی ٹیم عالمی رینکنگ میں ایک درجے بہتری کے بعد 15 ویں نمبر آ گئی۔
عالمی رینکنگ میں ہالینڈ کا پہلا، بیلجیئم کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے جب کہ پاکستانی ٹیم کا نمبر 15واں ہے۔
عالمی رینکنگ میں قومی ہاکی ٹیم کی ایک درجہ بہتری اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد دیکھنے میں آئی جہاں قومی ٹیم نے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم لگاتار تیسری مرتبہ اولمپکس کیلئے کوالیفائی نہیں کر سکی ہے۔