دو ریاستی حل کی امریکی پیش کش مسترد کرنے کے بعد بائیڈن اور نیتن یاہو کا رابطہ

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی امریکی پیش کش مسترد کرنے کے بیان کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کے مطابق بائیڈن اب بھی مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن نے واضح کر دیا کہ دو ریاستی حل اب بھی آگے بڑھنے کا صحیح راستہ ہے اور ہم اس معاملے کو جاری رکھیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق بائیڈن نے اسرائیلی بندرگاہ سے غزہ کیلئے آٹے کی ترسیل کی اجازت دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا نیتن یاہو کی حکومت گرنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی موجودگی میں بھی دوریاستی حل ممکن ہے، دو ریاستی حل کئی طرح کے ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض ممالک اقوام متحدہ کے رکن تو ہیں مگر ان کی اپنی فوج نہیں، نہیں سمجھتا کہ نیتن یاہو ہر قسم کے دو ریاستی حل کے خلاف ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *