پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 300 روپے کاہوگیا۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونا 1715 روپےکم ہو کر ایک لاکھ84 ہزار 585 روپےکا مل رہا ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 22 ڈالر کم ہوکر 2025 ڈالر فی اونس ہے جب کہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2045 ڈالر فی اونس ہے۔