الیکشن ٹربیونل: پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے کاغذات درست قرار

پشاور: الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے کاغذات درست قرار دے دیے۔

ریٹرننگ افسر نے این اے 35 اور پی کے 92 کوہاٹ سے شہریار آفریدی کے کاغذات مسترد کردیے تھے جس کے خلاف انہوں نے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔

پشاور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی اپیل پر سماعت کی جس میں الیکشن ٹربیونل نے شہریار آفریدی کی اپیل منظور کرلی اور ان  کے کاغذات درست قرار دے دیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے بھی کاغذات درست قرار دیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *