امریکی سفیر کی نگران وزیرخارجہ سے ملاقات، سفارتی امور پر بات چیت

امریکا کے پاکستان میں تعینات سفیر ڈونلڈ بلوم نے نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان امریکی مشن کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور سفارتی امور پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان نے بتایاکہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امریکا میں آباد ہونے کے اہل افغان شہریوں کی محفوظ اور مؤثر پروسیسنگ پر بھی گفتگو کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *