کویت غازی بروتھا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے 30 فیصد حصص خریدے گا
کویت 1450 میگاواٹ کے غازی بروتھا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے 30 فیصد حصص خریدے گا۔
حکومت غازی بروتھا کے شیئرز کی فروخت سے 80 سے 90 کروڑ ڈالرز حاصل کرنا چاہتی ہے جو دیامر بھاشا ڈیم پر خرچ کیے جائیں گے۔
واپڈا کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ کویت کی سرکاری کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کی ذیلی کمپنی انر ٹیک اور واپڈا اس فروخت کے لیے مشیر تعینات کریں گے۔
پاکستان اور کویت نے 29 نومبر کو اربوں ڈالرز کی مختلف مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے تھے جن میں فوڈسکیورٹی، زراعت، ہائیڈل پاور، واٹر سپلائی کے منصوبے شامل ہیں جبکہ معدنی صنعت کی سپورٹ میں مائننگ فنڈ قائم کیا جائے گا اور ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ زون قائم ہوں گے۔