پی ٹی سی ایل نے لینڈ لائن اور براڈ بینڈ کنکشنز کے ٹیرف میں اضافہ کردیا
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے لینڈ لائن اور براڈ بینڈ کنکشنز کے ماہانہ ٹیرف میں یکم جنوری 2024سے رد وبدل کیا ہے۔
پی ٹی سی ایل نے جمعہ کو اس کا اعلان کیا اور ملک بھر میں اپنے صارفین کو پیغام بھی ارسال کیا کہ 10 فیصد سے زائد اضافہ ماہانہ ٹیرف میں کیا گیا ہے۔
پی ٹی سی ایل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیرف میں 10فیصد تک اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا،۔
پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ متعدد کاروباری اداروں کی لاگت میں اضافے کے بعد نئے ٹیرف پر یکم جنوری سے عمل درآمد کی جائیگا۔