اسرائیل کی کھلی جارحیت پر فرانسیسی صدر میکرون بھی بول پڑے

غزہ میں اسرائیل کی کھلی جارحیت پر فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے بھی آواز اٹھا دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف لڑائی کا مطلب غزہ کو مسمار کرنا نہیں۔

ایمانویل میکرون کا مزید کہنا تھا دہشتگردی کے خلاف لڑائی کا مطلب فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند حملے نہیں ہونے چاہئیں۔

اس سے قبل جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے بھی ایک مشترکہ کالم میں غزہ میں پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

مشترکہ کالم میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے لکھا کہ غزہ میں بہت زیادہ شہری مارے گئے، جنگ کو جاری نہیں رکھا جا سکتا، اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل لیکن اسے عالمی انسانی قانون کی پاسداری بھی کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 8000 سے زائد بچے شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *