نئے سال میں کراچی والوں پر بجلی بلوں کا کتنا بوجھ پڑے گا؟
نئے سال میں کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کے بلوں میں اضافی بوجھ بڑھ جائےگا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کیلئےجنوری میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ /سرچارج7.67 روپےفی یونٹ ہوجائےگا اور آئندہ ماہ کراچی کیلئے 4 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ ایک ساتھ پڑے گا، یکم جنوری سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا مجموعی بوجھ 6.15 روپے فی یونٹ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری میں کراچی کیلئے 1.52 روپے فی یونٹ کا سرچارج بھی شامل ہوگا، اپریل تاجون 2023کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3.28 روپے اضافہ کیا گیا تھا، اپریل تاجون سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی کے الیکٹرک صارفین سے مارچ 2024 تک ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اکتوبرتا دسمبر 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ فی یونٹ47 پیسے بنتا ہے اور اکتوبرتا دسمبرکی اضافی وصولیاں کے الیکٹرک صارفین سے فروری2024 تک کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جنوری تا مارچ 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ فی یونٹ 1.25 روپے بنتا ہے اور جنوری تا مارچ کی اضافی وصولیاں بھی کےالیکٹرک صارفین سے فروری2024 تک کرنےکا پلان ہے جب کہ جولائی تا ستمبر 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ فی یونٹ1.15 روپے بنتا ہے جو کے الیکٹرک صارفین سے جنوری تامارچ 2024 میں کرنے کا پلان ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کیلئے رواں ماہ سے فی یونٹ 1.52 روپے کا اضافی سرچارج عائد ہوگا، کے الیکٹرک صارفین پریہ اضافی سرچارج ایک سال نومبر2024 تک لاگو رہے گا۔