عام انتخابات 2024: سرکاری افسران کی چھٹیوں پر پابندی عائد

عام انتخابات 2024 کے پیشِ نظر اسلام آبادکے سرکاری اداروں کے افسران اور  عہدیداروں کی چھٹیوں پرپابندی عائد کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر او) اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر چھٹیوں پر پابندی عائد کی۔

ڈی آر او کی ہدایت کے مطابق محکمہ تعلیم کے افسران اور ملازمین اسلام آباد چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔

اس کے علاوہ ڈی آر او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے آفیشلز اسلام آباد میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ ملک بھرمیں شروع کردی گئی ہے جو کہ 19دسمبرکو مکمل کرلی جائےگی، 859ریٹرننگ آفیسرز،144ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرزکوٹریننگ دی جارہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے سینئر افسران ٹریننگ دےرہےہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *