امریکا کے بعد برطانیہ میں بھی شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ
لندن: امریکا کے بعد برطانیہ میں بھی شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بینک آف انگلینڈ نے شرح سود کو 5.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور مرکزی بینک نے مسلسل تیسری مرتبہ شرح سود کو برقرار رکھا۔
برطانیہ میں شرح سود پہلے ہی 15 برس کی بلند ترین شرح پر ہے، شرح سود میں اضافے نہ کیے جانے پر مارگیج لینے والوں کو سکھ کا سانس مل گیا ہے اور چند مارگیج دینے والے اداروں نے فکسڈ ریٹ کیلئے نئی ڈیلز کا اعلان کردیا ہے۔