امریکا نے یوکرین کو مزید اقتصادی مدد دینے سے ہاتھ کھینچ لیا
امریکا نے یوکرین کو مزید اقتصادی مدد دینے سے ہاتھ کھینچ لیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاکہ یوکرین کی مدد کرنےکی امریکی صلاحیت تیزی سےختم ہورہی ہے، یوکرین کو مزید اضافی امداد نہیں دے سکتے جہاں تک ممکن ہوا ہم اسلحہ اور سامان ضرور دیں گے۔
دوسری جانب اسپیکر ایوان نمائندگان کا کہنا تھا کہ یوکرین کواگلا اقتصادی پیکیج دینے سے پہلے واضح حکمت عملی چاہیے۔
اس کے علاوہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے مزید امداد کامطالبہ کیا ہے جب کہ ری پبلکنز نے یوکرین کے صدر کو دورہ امریکا میں اہمیت دینے سے گریز کیا۔
اس کے علاوہ امریکا نےمزید 200 روسی کمپنیوں اور 23 شخصیات پرپابندیاں عائدکردیں جس میں روس کی صنعتی، اقتصادی،کان کنی ، ڈیولپمنٹ اور میڈیا کمپنیاں شامل ہیں۔