ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی ٹرانسفر پوسٹنگ پرپابندی عائد

سلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی ٹرانسفر پوسٹنگ پرپابندی عائد کردی۔

الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ڈی سیز اور اے ڈی سیز کو ذمہ داریاں سونپی ہیں۔

اعلامیےکے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق ڈی آر او، آر او، اے آر او کی تقرری کے باعث ٹرانسفرپوسٹنگ پر پابندی عائد کی ہے۔

 الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور چاروں چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ 8 فروری مقرر کی ہے جس کیلئے حلقہ بندیوں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *