توشہ خانہ فوجداری کیس: بانی پی ٹی آئی کی فیصلہ معطل کرنےکی درخواست پرفیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی کی فیصلہ معطل کرنےکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے لاہور ہائیکورٹ میں اسی ریلیف کیلئے درخواست دائر ہونے کا اعتراض اٹھا دیا۔
دوران سماعت امجد پرویز نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہورہائیکورٹ کےسنگل بینچ نے سماعت کرکے معاملہ 5 رکنی بینچ کو بھجوادیا ہے لہٰذا استدعا ہے کہ اِس عدالت میں یہ درخواست قابلِ سماعت نہیں۔
اس پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اپنے دلائل میں واضح کہا تھا سزا کے فیصلے کو بھی معطل کریں ہو سکتا ہے یہ بات تحریری طور پر درج کرنے سے رہ گئی ہو۔
بعد ازاں عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی کی فیصلہ معطل کرنےکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔