نسیم شاہ پی ایس ایل تک مکمل فٹ ہوں گے: وہاب ریاض

پنجاب کے مشیر کھیل اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ پی ایس ایل تک مکمل فٹ ہوں گے۔

لاہور میں مقامی اسکول کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ نسیم شاہ سے ملاقات کی ہے ان کا ری ہیب پروگرام اچھا چل رہا ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ کپتان  شان مسعود ڈومیسٹک کا بہترین پرفارمر ہے، اس کو پہلے مسلسل مواقع نہیں ملتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ پرفارمرز کو بلائیں گے، کیمپ میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز اور ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ کھلاڑیوں کو بلایا جائے گا۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ امید ہے 25 دسمبر تک نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیں گے۔

وہاب ریاض نے مزید کہا کہ ویمن کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، ٹیم بہت اچھا کھیلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *