پی آئی اے کے منجمد ہونے والے تمام اکاؤنٹس بحال
اسلام آباد: فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر قومی ائیرلائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے بعد بحال کردیے۔
پی آئی کے کے اعلامیے کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کردیے گئے ہیں، ملک بھرمیں پی آئی اےکےتمام اکاؤنٹس بحال کرنےکےاحکامات جاری کردیے گئے۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ ملک کے تمام بینکوں میں پی آئی اے کے 28 اکاؤنٹس ہیں، پی آئی اے 2 ارب 70 کروڑ روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا نادہندہ ہے، ائیر لائن نے مسافروں سے ٹکٹ کی مد میں لی گئی رقم ایف بی آر کو ادا نہیں کی۔
پی آئی اے ترجمان نے ایف بی آر کی جانب سے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی تصدیق کی گئی تھی۔
دوسری جانب پی ایس او نے بھی پی آئی اے کے طیاروں کا ایندھن بند کرنے کی وارننگ دی ہے اور ائیر لائن سے ڈیڑھ ارب روپے کے واجبات فوری ادائیگی کامطالبہ کیا ۔
ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایاسا کے آڈٹ کے دوران پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمدکرنا عجیب ہے، یورپی یونین کا ادارہ ایاسا ان دنوں پی آئی اے کا آڈٹ کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ کی پروازیں بحال ہوجائیں گی۔