فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ: پاکستان اور تاجکستان کے درمیان میچ جاری
اسلام آباد: فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں آج پاکستان اور تاجکستان کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے جو اس وقت اسلام آباد میں جاری ہے۔
پاکستان اور تاجکستان کے درمیان یہ میچ اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جارہا ہے، اور اس وقت ٹیموں کے درمیان دوسرے ہاف کا کھیل جاری ہے۔
تاجکستان نے پاکستان کےخلاف پانچواں گول کردیا، تاجکستان کو پاکستان پر ایک کے مقابلے میں 5 گول کی برتری حاصل ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اور تاجکستان کی ٹیموں نے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں بھرپور پریکٹس کی۔
خیال رہے کہ پاکستان کو گروپ جی کے پہلے میچ میں سعودی عرب سے 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔