آئی فون کی بیٹری جلدی گر جاتی ہے؟ یہ ‘ہیک’ آزمائیں اور اس پریشانی سے چھٹکارا پائیں
آئی فون مالکان اس وقت بیزاری کا شکار ہو جاتے ہیں جب ان کے موبائل پر ‘لو بیٹری’ کا نوٹیفکیشن دکھائی دیتا ہے اور اس وقت دل حلق میں آجاتا ہے جب گھر سے کہیں دور ہوں، پاور بینک بھی نہ ہو اور بیٹری ختم ہونے والی ہو۔
اور حالیہ دور میں اسمارٹ فون نہ ہونے کا مطلب دنیا سے رابطہ منقطع ہونے جیسا ہے۔
ٹیکنالوجی کے شوقین افراد اکثر فونز اور ڈیوائسز کی سیٹنگز میں جاکر مختلف چیزیں اور تدابیر ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ انہیں ان کے مسئلے کا حل مل سکے، ایسے ہی ایک ٹک ٹاکر نے ‘فول پروف’ ہیک شیئر کیا ہے جو آئی فونز کی بیٹری لائف بڑھا دیتا ہے۔
آئی فون کی بیٹری کو ٹریک پر واپس لانے کے لیے آپ کو صرف سیٹنگز میں جاکر کچھ تبدیلی کرنے کی ضرورت ہوگی۔
اس ٹک ٹاکر کے مطابق اگر آپ نے یہ سیٹنگز کرلیں تو آپ کو اپنی بیٹری کی وجہ سے پریشانی نہیں اٹھانا پڑے گی کیونکہ یہ بیٹری لائف بڑھا دے گا۔
آئی فون کی سیٹنگز میں جاکر Accessibility کے آپشن کو منتخب کریں، پھر Display & Text Size کا انتخاب کریں اور وہاں Reduce White Point کے آپشن کو 100 فیصد کردیں۔
اس سے آپ کے فون کی روشنی کم ہوجائے گی، فون کی برائیٹنیس بیٹری کم کرنے میں سب سے زیادہ کردار ادا کرتی ہے۔
اگرچہ یہ ہیک ان لوگوں کے لیے کارآمد ثابت نہیں ہوگا جو اپنا فون سورج کی روشنی میں استعمال کر رہے ہیں، ان کے لیے فون کے استعمال میں مشکل ہو سکتی ہے۔
اپنے آئی فون میں یہ سیٹنگز کرنے سے بیٹری بہت جلدی نہیں گرے گی۔