امیدیں بڑھ گئیں، اب پاکستان ورلڈکپ سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا کی افغانستان کے خلاف فتح ناصرف اسے سیمی فائنل میں لے گئی بلکہ آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کے لیے بھی راہ ہموار کردی۔
اب تک بھارت،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جب کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اب زیادہ مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
ممبئی کے وانکھیڈےاسٹیڈیم میں گلین میکسویل کی اننگز نے افغانستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو اب تک بھارت، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا لاسٹ فور میں جگہ بناچکے ہیں جب کہ تیسری ٹیم کے لیے نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان میں مقابلہ ہے۔
افغانستان کا آخری میچ جنوبی افریقا سے ہے لیکن رن ریٹ میں وہ پاکستان سے پیچھے ہے یعنی اب اسے آخری میچ صرف جیتنا نہیں بلکہ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔
پاکستان کیسے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتا ہے؟
پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا دارومدار نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ پر ہے، اگر اس میں کیوی ٹیم ہار گئی یا میچ بارش کی نذر ہوا تو قومی ٹیم کو انگلینڈ کو صرف شکست دینا ہوگی کیونکہ اس وقت تک افغانستان اور جنوبی افریقا کے میچ کا فیصلہ ہوچکا ہوگا۔
*اگر نیوزی لینڈ آخری میچ جیتی تو پاکستان کو آخری میچ انگلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔
* اگر نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 50 رنز سے شکست دی تو پاکستان کو انگلینڈ کو 180 رنز سے شکست دینا ہوگی۔
* اگر نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ایک رن سے ہرایا تو پاکستان کو انگلینڈ کو 131 رنز سے ہرانا پڑے گا۔
* اگر سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تو پاکستان کو صرف انگلینڈ کو ہرانا ہو گا اور وہ کوالیفائی کر لے گا۔
* اگر یہ میچ بارش کی وجہ سے ختم ہوجاتا ہے تو پاکستان کو کوالیفائی کرنے کے لیے صرف انگلینڈ کو شکست دینا ہوگی۔