8 فروری کا سورج بلاول کی فتح کا پیغام لیکر طلوع ہوگا: آصف زرداری کا دعویٰ
کراچی: سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی کارکنان کو انتخابی مہم شروع کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔
ایک بیان میں آصف زرداری نے مرتضیٰ وہاب اور عبداللہ مراد کی کامیابی پر کہا ان کی کامیابی اہل کراچی کا مخالفین کے لیے خاص پیغام ہے۔
سابق صدر نے دعویٰ کیا کہ 8 فروری کا سورج بلاول بھٹو زرداری کی فتح کا پیغام لےکر طلوع ہوگا۔
انہوں نے کارکنان کو انتخابی مہم شروع کرنے کا گرین سگنل دیتے ہوئےکہا کہ پیپلزپارٹی کا ہر کارکن بے نظیر بھٹو شہید کاسفیر بن کر انتخابی مہم شروع کرے۔
واضح رہےکہ الیکشن کمیشن اور صدر مملکت کے درمیان اتفاق رائے کے بعد ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔
چند روز قبل سابق صدر آصف زرداری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔