ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین ظفر حجازی ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس سے بری
اسلام آباد کی عدالت نے سابق چیئرمین سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) ظفر حجازی کو ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس سے بری کردیا۔
اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے ظفر حجازی کی بریت کی درخواست منظور کرلی۔
ظفر حجازی کے خلاف جولائی2017 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ایف آئی اے نے مقدمہ چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے الزام پر درج کیا تھا۔
ظفر حجازی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 17 دسمبر 2014 کو ظفر حجازی ایس ای سی پی کے چیئرمین تعینات ہوئے تھے، ان پر جو الزام لگائے گئے وہ ان کی تقرری سے پہلے کے ہیں۔