سینیٹ: پی ٹی آئی نے اعظم سواتی کی جگہ علی ظفر کو پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا

اسلام آباد: تحریک انصاف نے سینیٹ میں اپنا پارلیمانی لیڈر تبدیل کردیا۔

تحریک انصاف نے سینیٹ میں اعظم سواتی کے بجائے قانون دان علی ظفر کو اپنا پارلیمانی لیڈر مقرر کیا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے علی ظفر کو پارلیمانی لیڈر مقرر کیے جانے کا سرکلر جاری کردیا۔

واضح رہےکہ تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹر وسیم شہزاد سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *