یوٹیوب میں ایک بہترین اور کارآمد فیچر متعارف

گوگل کی جانب سے یوٹیوب میں ایک نئے اور کارآمد فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو ویڈیوز کے اسکرین شاٹس لینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

یہ فیچر گوگل کروم میں کام کرے گا اور اس وقت بیٹا (beta) ورژن میں موجود ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اگست 2023 کے آخر میں گوگل کی جانب سے کاپی ویڈیو فریم نامی فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔

اس فیچر کے ذریعے کسی ویڈیو فریم کو اسکرین شاٹ کے بغیر ہی کاپی کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔

اس وقت گوگل نے بتایا تھا کہ آپ کسی ویڈیو کو پلے کرنے کے بعد مطلوبہ منظر پر اسے روک دیں اور پھر اس فریم کو کاپی کرلیں۔

اب اسی فیچر کو زیادہ بہتر بنایا جا رہا ہے اور ایک سوشل میڈیا صارف نے اس فیچر کی نشاندہی کی۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کروم پر یوٹیوب ویڈیو کو مطلوبہ فریم پر روک کر ماؤس سے رائٹ کلک کریں۔

ایسا کرنے پر نظر آنے والے ڈراپ ڈاؤن مینیو میں سیو ویڈیو فریم کا آپشن نظر آئے گا، جس پر کلک کرکے تصویر کو png فائل کی حیثیت سے محفوظ کرلیں۔

یہ فیچر اس وقت کارآمد ثابت ہوگا جب آپ صرف ویڈیو فریم کا اسکرین شاٹ لینے کے خواہشمند ہوں گے۔

اس فیچر سے پوری اسکرین کا اسکرین شاٹ لینے کے بعد کراپ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ ماؤس پر چند کلک کرکے بہترین معیار کا ویڈیو اسکرین شاٹ لینا ممکن ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *