چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے وکلا کی فہرست جمع کروادی گئی

جیل سپرنٹنڈنٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین سےملاقات کرنے والے دس وکلا کی فہرست اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ وکلا منگل اور جمعرات کو ملاقات کر سکیں گے جبکہ اہل خانہ ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست دیں تو قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی نے ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرنے کیلئے بھی عدالت سے رجوع کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 21 اکتوبر کو بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا، بیٹوں سے بات کرائی گئی لیکن گزشتہ ہفتے کی طرح آج بیٹوں سے بات نہیں کرائی جا رہی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان سے بات کرنا حق ہے لہٰذا ہر ہفتے کے روز چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *