پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان معاملات طے پاگئے
کراچی: قومی ائیر لائن پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان معاملات طے پاگئے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی ایس او اور پی آئی اے انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد آئندہ چند روز میں ایندھن کی فراہمی بڑھنا شروع ہوجائے گی اور پروازوں کا شیڈول معمول پر آنا شروع ہو جائے گا۔
دوسری جانب ائیرلائن ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ایس او نے پی آئی اے کی قرض کی سہولت 50کروڑ روپےکردی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اےکو ایندھن کی ترسیل بڑھنے سے فلائٹ آپریشن میں بہتری آئےگی۔