عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت میں 50 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 42 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 81ہزار 156 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب سونے کی قیمت ایک ہزار 987  ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *