یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 8 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی

یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے دستیابی کے ساتھ ہی سبسڈی والی سستی چینی 8 روپے فی کلو مہنگی کردی۔

ذرائع کے مطابق بغیر سبسڈی والی چینی کی فی کلو قیمت میں بھی8 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا، یوٹیلیٹی اسٹورزپرعام صارفین کے لیے فی کلوچینی کی قیمت 155روپے مقرر کی گئی ہے۔

بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 اس سے قبل عام صارفین کے لیے چینی کی قیمت 147 روپے فی کلو تھی، سبسڈی کے تحت چینی کی پرانی قیمت101 روپے فی کلو تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *