پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 19 اکتوبر جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا  2 لاکھ 6 ہزار 300 روپے ہوگیا۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 171 روپے کم ہوا۔

ملک میں اس وقت 10 گرام سونے کی قیمت  ایک لاکھ76ہزار869 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے سے 1972ڈالر فی اونس ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *