واٹس ایپ جلد ہی ان اسمارٹ فونز میں چلنا بند ہوجائے گا

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ 24 اکتوبر کے بعد سے مخصوص اینڈرائیڈ اور آئی فونز پر کام کرنا بند کردے گی۔

میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم کے مطابق کمپنی تازہ ترین سیکیورٹی فیچر اور ٹیکنالوجیکل جدت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حالیہ وقت کے آپریٹنگ سسٹمز کا استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے پر توجہ رکھنا چاہتی ہے۔ لہٰذا نئے آپریٹنگ سسٹمز پر توجہ رکھنے کے لیے میسجنگ پلیٹ فارم 4.1 اور پُرانے اینڈرائیڈ او ایس رکھنے والے اسمارٹ فونز سے سپورٹ ختم کر رہا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ کن ڈیوائسز میں سپورٹ روکنی ہے اس کا فیصلہ یہ دیکھ کر کیا جاتا ہے کہ کونسی ڈیوائس اور سافٹ ویئر سب سے پرانے ہیں اور کتنے کم لوگ ان کو استعمال کر رہے ہیں۔ پرانی ڈیوائسز میں تازہ ترین سیکیورٹی اپ ڈیٹس یا وہ فنکشنیلٹی موجود نہیں ہوتی جو واٹس ایپ چلانے کے لیے ضروری ہوتی ہے۔

جن اینڈرائیڈ فونز سے واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے والا ہے اس کی فہرست درج ذیل ہے:

Samsung Galaxy S2

Nexus 7

iPhone 5

iPhone 5c

Archos 53 Platinum

Grand S Flex ZTE

Grand X Quad V987 ZTE

HTC Desire 500

Huawei Ascend D

Huawei Ascend D1

HTC One

Sony Xperia Z

LG Optimus G Pro

Samsung Galaxy Nexus

HTC Sensation

Motorola Droid Razr

Sony Xperia S2

Motorola Xoom

Samsung Galaxy Tab 10.1

Asus Eee Pad Transformer

Acer Iconia Tab A5003

Samsung Galaxy S

HTC Desire HD

LG Optimus 2X

Sony Ericsson Xperia Arc3

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *