اڈیالہ جیل: عمران خان کے سیل میں توسیع کردی گئ

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل میں توسیع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے احکامات پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے عملدرآمد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا سیل 35 فٹ سے تقریباً 60 فٹ تک بڑھا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے دورانِ سماعت جج سے گھرکے کھانے اور ورزش کیلئے سائیکل فراہمی کی مزید 2 درخواستیں کیں۔

دوران سماعت جج نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں کھانا فراہمی کی ذمہ داری جیل حکام کی ہے۔

جج نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ورزش کیلئے مینوئل کے تحت سائیکل مہیا کرنے کا حکم بھی دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *