ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو ’انتہائی اسمارٹ‘ قرار دیدیا
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو انتہائی اسمارٹ قرار دے دیا ہے۔
ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر دفاع کو احمق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع کے بظاہر اوسان خطا تھے اور وہ کہہ رہے تھے کہ انہیں امید ہے کہ حزب اللہ شمال سے حملہ نہیں کرے گی مگر اسی سمت سے اسرائیل پرحملہ ہوا۔
ٹرمپ نے الزام لگایا کہ حماس کے ان حملوں کے پیچھے ممکنہ طورپر ایران ہے۔