کابینہ نے سہیل ناصر کو ڈپٹی چیئرمین نیب لگانے کی منظوری دے دی
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سہیل ناصر کو ڈپٹی چیئرمین نیب لگانے کی منظوری دے دی۔
اسلام آباد میں نگران وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 3 اکتوبر کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے سہیل ناصر کو ڈپٹی چیئرمین نیب اور احتشام قادر کو پراسیکیوٹر جنرل نیب لگانے کی منظوری دے دی
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے لیے مالیاتی ایڈوائزر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ کابینہ نے 2 ملزمان کی حوالگی سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری بھی منظور کرلی